مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان میں گلیشیئر پگھلنے سے بڑے پیمانے پر زرعی رقبہ زیر آب آگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی اہم شاہراہیں مکمل طور پر بند ہونے سے لوگ محصور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ضلع دیامر کے علاقے گوہرآباد میں گونرفورم نہر سے آنے والے سیلابی پانی میں شاہین بیگم نامی خاتون اپنی بیٹی زینب کے ہمراہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک دوسرے حادثے میں دیامیر ڈسٹرک میں ایک معلق پل ٹوٹنے کے سبب ایک خاتون ہلاک جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، تاہم اس حادثے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ گونرفورم نہر میں آنے والے سیلاب کے باعث قراقرم ہائی وے بلاک ہوگئی ، جبکہ بڑے پیمانے پر ذرعی رقبہ بھی زیر آب آگیا، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
سیلاب اور زمینی کٹاؤ کے باعث ضلع نگر بھی شدید متاثر ہوا، جبکہ وادی داسکین میں بھی فصلیں تباہ اور نہریں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔دریاؤں میں طغیانی کے سبب گلگت کے دور دراز علاقوں، دیامیر اور بلتستان میں راستے بند ہونے کی وجہ ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد مکمل طور پر محصور ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ